• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: کورونا پھیلاؤ سے شہری زندگی مفلوج

حیدر آباد: کورونا پھیلاؤ سے شہری زندگی مفلوج


حیدرآباد میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، انتظامیہ اور محکمہ صحت کی موثر حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

اسپتالوں سے مریض کو کورونا وائرس کا مریض قرار دے کر واپس بھیجنے والے مریض دم تور رہے ہیں، صورتحال پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے بھی احتجاج کیا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن نے زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، مہلک وائرس کی وجہ سے عام شہری سے لے کر ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف کا عملہ بھی خوف کا شکار ہے، لیکن یہ خوف اب عام شہریوں کی زندگی لے رہاہے۔

انتظامیہ نے نجی اسپتال کے 70 بیڈز پر مشتمل وارڈ کو آئسولیشن وارڈ قرار دیا، جس میں پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے آنے سے انکار کردیا، نتیجہ زندگی کی آس میں آنے والے مریض دم توڑ رہے ہیں، وجہ ڈاکٹرز کا نہ ہونا یا دیکھنے سے انکار کرنا ہے۔

حیدر آباد میں بات صرف نجی اسپتال تک محدود نہیں رہی، سرکاری اسپتال میں بھی مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کیا جارہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینٹر مولا بخش چاندیو نے اس وقت احتجاج کیا جب ان کے قریبی عزیز اس بناء پر انتقال کرگئے، جب ڈاکٹروں نے کورونا کا مریض قرار دے کر دیکھنے سے انکار کردیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری ہوں، انتظامیہ یا پھر ڈاکٹرز انہیں خوف سے نکل کر زندگی کو معمول پر لانا ہوگا کیونکہ کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اسے شکست دینا ہے۔

تازہ ترین