کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے مطابق عالمی مقابلے رواں سال27ستمبر سے4اکتوبر تک بوسان میں کھیلے جائیں گے، جنوبی کوریا کے ٹیبل ٹینس حکام نے کہا ہے کہ ان تاریخوں میں ہم مقابلے کی میز بانی کے لئے تیار ہیں،کھلاڑیوں کو صحت کے حوالے سے بہتر سہولت فراہم کریں گے،پہلے یہ مقابلے22سے29مارچ تک ہونے تھے تاہم عالمی فیڈریشن نے رواں سال جون تک تمام عالمی اور ایشیائی سر گرمیاں معطل کردی ہیں۔