کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لورالائی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق لورالائی کا رہائشی یار محمد ہفتے کی شب اپنی گاڑی میں کلی زنگیوال واپس گھر آ رہا تھا وہ جسے ہی زنگیوال پل پہنچا تو نامعلوم فراد گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔