انقرہ(جنگ نیوز )ترکی کے ایوان صدر نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ انقرہ اسرائیل کی جانب سے کرونا کے خلاف لڑنے کیلئے طبی امداد کیلئے دی گئی درخواست پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کی درخواست پرعمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو بھی طبی امداد کی کھیپ بھیجیں گے۔"بلومبرگ" ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ترک حکومت نے اسرائیل کو طبی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طبی سامان میں جراثیم سے پاک ماسک اور دستانے بھی شامل ہیں۔