• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی نوجوان نے بوریت دور کرنے کیلئے جنگل میں آگ لگانے کو مشغلہ بنالیا

تھائی لینڈ کے صوبے پھتسانولک کے کینگ ہٹ اوئی جنگل میں رینجرز نے ایک 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا جو بار بار لگنے والی آگ کے بعد مشکوک حالت میں جنگل میں موجود تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ آگ بوریت دور کرنے کیلئے لگاتا تھا۔ 

پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے دوران نوجوان، جس کی شناخت صرف مٹینا کے نام سے ہوئی، نے اعتراف کیا کہ اس نے آگ خود لگائی۔

اس نے کہا، ’میں نے صرف مزے کے لیے یہ سب کیا۔ میرے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا، اس لیے آگ لگائی تاکہ رینجرز اسے بجھائیں۔‘

رینجرز نے ملزم کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا، جہاں اس پر قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وہ اس وقت حراست میں ہے جبکہ حکام نے ابھی تک سزا کے بارے میں اعلان نہیں کیا۔

تھائی لینڈ پہلے ہی قدرتی وجوہات اور انسانی غفلت سے لگنے والی جنگلاتی آگ سے نبرد آزما ہے لیکن یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی نے صرف تفریح کے لیے آگ لگائی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید