• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور، 6 ہزار سے زائد برانڈز

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چین میں قائم دنیا کے سب سے بڑے اسنیک اسٹور میں 70 ممالک کے مختلف برانڈز کے 30,000 سے زائد اسنیکس دستیاب ہیں۔ یہ اسٹور 12,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط ہے اور دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں اسنیکس فروخت کرتا ہے۔

اس سب سے بڑے اسنیک ریٹیل چین منمنگ ہینمانگ کی جانب سے قائم کیا گیا نیا اسٹور چین کے شہر چانگشا کے رونگ اسکوائر  میں کھولا گیا ہے، جہاں دنیا بھر کے 6,500 سے زائد اسنیک برانڈز کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے۔ 12,000 مربع میٹر کے رقبے اور 35,000 سے زیادہ اسنیکس کے ساتھ۔  اس کی افتتاحی تقریب کے دن یعنی 17 اپریل کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑے اسنیک اسٹور کا اعزاز حاصل کیا۔

اسے خریداروں کے لیے ایک منفرد تجربہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا داخلی راستہ ایک لمبا اسنیک کوریڈور ہے، جو شیشے کی الماریوں پر مشتمل ہے اور ان میں مختلف رنگ برنگے اسنیکس سجائے گئے ہیں۔ اس کا مقصد آنے والے افراد کو اندر موجود چیزوں کی ایک جھلک فراہم کرنا ہے۔

اس اسٹور کے انسٹنٹ نوڈل سٹی سیکشن میں 3,500 سے زائد اقسام کے انسٹنٹ نوڈلز موجود ہیں، جو مقامی اور دنیا کے مختلف حصوں سے لائے گئے ہیں۔ ان میں روایتی اقسام سے لے کر نایاب اور خاص نوڈلز تک شامل ہیں جن کے بارے میں زیادہ تر لوگوں نے شاید کبھی سنا بھی نہ ہو۔

اسکا کولا  سیکشن دو اونچی اور کثیر منزلہ شیلفس پر مشتمل ہے، جس میں تقریباً 20 ممالک کی کولا دستیاب ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چانگشا میں ایک اور بڑا سنیک اسٹور بھی موجود ہے جہاں مشہور اسنیکس کے دیوہیکل (بہت بڑے) ورژنز دستیاب ہیں، جیسے کہ لیز چپس کے بڑے بیگز، اوریو بسکٹس اور انسٹنٹ نوڈلز شامل ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید