پشاور (نمائندہ جنگ) کورونا کے مثبت کیس آنے پر ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مزید تقریباً ایک درجن علاقوں کو 14دنوں کیلئے قرنطینہ قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو مطلوبہ اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے اعلامیے کے مطابق بسم اللہ مارکیٹ، ہائپرر مال رنگ روڈ سمیت ایک درج علاقوں کو قرنطینہ قرار دیا گیا ہے۔