قلعہ عبداللہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ نیشنل پریس کلب قلعہ عبداللہ چمن کے صدر فضل محمد جاجک اچکزئی اور صحافی نیاز محمد اچکزئی نے ایک بیان میں سبی کے سینئرصحافی ظہور مگسی پر پولیس کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مقامی صحافیوں کو حق اور سچ پر مبنی رپورٹنگ کے بنیاد پر ہمیشہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صحافیوں کو اس طرح کی کارروائیوں سے دبایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔