• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کا کورونا کیخلاف لڑنے والےکارکنان سے اظہارِ تشکر

سرچ انجن گوگل اپنی ڈوڈل سیریز کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوگل ڈوڈل کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک سیریز کا سلسلہ شروع کر رہا ہے جس میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف اور فوڈ سروس ورکرز بھی شامل ہوں گے۔

گزشتہ ہفتے گوگل نے دنیا بھر میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کو ایک موونگ ایڈ کے ذریعے شکریہ ادا کیا تھا۔

گوگل ڈوڈل کی اس سیریز کو دو ہفتوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

تازہ ترین