• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیےبے تاب ہیں۔

 لاہور قلندرز کے آسٹریلوی بیٹسمین نے اپنی فرنچائزکو ویڈیو انٹرویو میں کہاکہ میں نے دنیا میں کہیں اتنے پْرجوش شائقین نہیں دیکھے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے بھرپور حوصلہ افزائی کی.

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی ہونے کے بعد بین ڈنک وطن واپس چلے گئے تھے۔

 بین ڈنک نے کہا کہ ایونٹ میں لاہور قلندرز کی ٹیم بھرپور فارم میں نظر آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سال کے آخر میں ہم ایک بار پھر اکٹھے ہوکر پلے آف میچز میں فتح کے ساتھ ٹرافی پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوجائیں گے، ابھی تو کورونا وائرس کی وجہ سے حالات اچھے نہیں، امید ہے کہ بہتری آنے کے بعد ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔


  بین ڈنک نے پی ایس ایل میچ میں 12 چھکوں کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے بھرپور داد سمیٹی تھی۔

تازہ ترین