• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمان کا پاک فوج کا تربیتی طیارہ گرنے پر اظہار افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان  نے پاک فوج کا تربیتی طیارہ گرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے پائلٹس کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللّٰہ تعالی شہیدوں کے والدین اور تمام اہلخانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔ 

شیری رحمان نے کہا کہ ہم سوگوارخاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی ملکی سلامتی میں خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گجرات کے قریب پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 2 پائلٹ انسٹرکٹر میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔

مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین