پشاور میں کورونا وائرس سے بیمار کرکٹر ظفر سرفراز انتقال کر گئے، 52 برس کے ظفر سرفراز لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل تھے۔
اسپتال حکام کے مطابق ظفر سرفراز میں 6 روزقبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا اور وہ تین دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
اسپورٹس ایسوسی رائٹرز ایسوسی ایشن کے پی کے مطابق ظفر سرفراز پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر رہے ہیں۔
صدر ایسوسی ایشن اعجاز نے بتایا کہ ظفر سرفراز نے پشاور کی جانب سے فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا تھا۔