شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )قتل کیس کے مجرم فرخ شہزاد کی پھانسی کی سزا آخری موقع پر روک دی گئی اس کے ڈیتھ وارنٹ ایک ہفتہ قبل جاری کئے گئے تھے جن کے مطابق اس کو علی الصبح سنٹرل جیل میں تختہ دار پرلٹکایا جانا تھا مگر اس سے چند گھنٹے قبل ان ڈیتھ وارنٹ عملدر آمد روکنے کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے اور ہدایت کی گئی کہ فرخ شہزاد جس کا تعلق قصبہ جھبراں سے ہے کی پھانسی پر عملدر آمد غیر معینہ مدت تک کیلئے روک دیا گیا ہے ۔