مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں طرح طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ 100 فیصد میں سے 80 فیصد کورونا وائرس امریکا، انگلینڈ، فرانس، اٹلی اور اسپین میں ہے، بقایا 10 فیصد یورپین ممالک میں اور 10 فیصد باقی دنیا میں ہے۔
سربراہ ق لیگ نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے ساتھ ساتھ بچنا اور دوسروں کو بچانا ہے، کورونا کے ساتھ لڑنے کا لفظ بولنے کی بجائے اس سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا لفظ استعمال کرنا چاہیے۔
چوہدری شجاعت حسین نے تجویزدی کہ ان 5 ممالک کو چاہیے کہ وہ دوسروں کی بجائے اپنے اوپر دھیان دیں، اسلحہ اور مزائل یہ دنیاوی چیزیں ان کو نہیں بچا سکتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی سسٹم پر جس قدر خرچ کرتے ہیں اُسے اب ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کریں، اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے، سب زیادہ سے زیادہ معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سُپر پاور اور سُپر پلانر صرف اللّٰہ تعالیٰ ہے، چوہدری شجاعت
چوہدری شجاعت حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنے اپنے علاقے میں مستحق لوگوں کی نشاندہی کر کے ان کی مدد کریں۔