حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سُپر پاور اور سُپر پلانر صرف اللّٰہ تعالیٰ ہے، ایٹم بم، میزائل سب بے سود ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کورونا وائرس نے سُپرپاور ہونے کا معیار بدل دیا ہے۔
سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ عالمی طاقتیں کھربوں ڈالر مہلک ہتھیاروں کے بجائے صحت پر خرچ کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ایٹم بم، میزائل یا کوئی اور ہتھیار کورونا کو ختم یا قابو کرنے میں مدد نہیں کرسکتا ہے۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ پر دل کھول کر فنڈز نہ لگائے تو یہ بیماری 5 سال تک بھی ختم نہیں ہوگی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کو صفحہ ہستی سے مٹانےکے دعوے کرنے والے لیڈر خود بھی ختم ہوجائیں گے۔