• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مالیاتی پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا، رضا ربانی

حکومت نے مالیاتی پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا، رضا ربانی


سابق چیئرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالیاتی پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ کا اجلاس بلاکر کورونا کے اہم نکات پر بات کی جائے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کورونا کے لیے ملنے والے فنڈز کی تفصیلات اور بیرونِ ملک سے ملنے والے آلات کی تفصیلات دی جائیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ احساس ریلف پروگرام اور دیگر ریلیف پروگروامز کی تفصیلات بھی پارلیمنٹ کو دی جائیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ اِنکم ٹیکس سے متعلق جس قانون میں ترمیم کی جارہی ہے اس کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

تازہ ترین