• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے سبب والی بال کےدو عالمی ایونٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ عالمی والی بال فیڈریشن کے مطابق یہ ایونٹس بیچ والی بال ورلڈ ٹور کا حصہ ہیں۔ فائیو اسٹار لیول ٹورنامنٹ 7 سے 12 جولائی تک سوئٹزرلینڈ جبکہ فور اسٹار لیول ایونٹ 15 سے 19 جولائی تک پرتگال میں ہونا تھا۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایونٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ آئندہ کا لائحہ عمل حالات میں بہتری پر طے کیا جائے گا۔

تازہ ترین