کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی فلائٹ کی بندش کی وجہ سے بیرون ملک پھنس گئے،تینوں کھلاڑی ہاکی لیگ کھیلنے کے لئے بیلجیم اور ہالینڈ گئے تھے،مبشر بیلجیم میں جبکہ ایم راشد اور محمد رضوان ہالینڈ میں ہاکی لیگ میں مصروف تھے کورونا وائرس کی وجہ سے مقابلے ملتوی کردئیے گئے بعد میں فلائٹ بند ہونے کے باعث وہ وطن واپس نہ پہنچ سکے، ملائیشیا میں ہاکی کھیلنے والے کھلاڑی سیزن ختم ہونے سے قبل ہی وطن آگئے تھے۔