پشاور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا ہے کہ عدالتیں کھلی ہیں لیکن وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے، ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتیں بند نہیں کرنا چاہتے مگر وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ہیں عدالت عالیہ نے واضح کیا کہ پیر سے تمام عدالتیں کھل جائیں گی اورجو وکیل عدالت میں پیش ہوں گے ان مقدمات پر کارروائی بھی ہوگی۔