• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت انگلینڈ نہ پہنچا تو نوکری جاسکتی ہے، برٹش پاکستانی کا چیف جسٹس کوخط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) انگلینڈ سے پاکستان آکر کرونا وائرس کی وجہ سے پھنس جانے والے اوورسیز پاکستانی خاندان نے چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس گلزار احمد کے نام لکھے گئے ایک خط میں ان کی توجہ پی آئی اے کے عملہ کے لوگوں کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں بلیک میل کرنے کی جانب دلائی ہے ،انگلینڈ میں آباد ، اراشد پرویز خان نے چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں بیان کیا ہے کہ میں برطانیہ میں مقیم ہوں اور پاسپورٹ نمبر 505538964 کا حامل ہوں ،اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ایک ماہ کی چھٹی لیکر اپنے والدین سے ملنے کے لئے پی آئی اے کے ذریعے وطن واپس آیا ہوںاورہماری واپسی 5 اپریل 2020 کوبذریعہ فلائٹ نمبر 791 تھی، لیکن اس سے کچھ عرصہ قبل ہی پی آئی اے سے بذریعہ فون بتایا گیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے 5 تاریخ کو فلائٹ نہیں جا رہی اور آپ کی سیٹ 14 اپریل کے لئے کنفرم ہو گئی ہے۔

تازہ ترین