• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہنا چاہئے، تب ملک بچے گا، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ ہر ادارےکو اپنے دائرے میں رہنا چاہئے،تب ملک بچے گا،جو ماہرین ہیں ان کو اپنا کام کرنے دیں،مداخلت سے کورونا کے خلاف جنگ ہار جائیں گے۔

سب سے دشوار امتحان ان قوموں پر ہوتا ہے ان ممالک میں ہوتا ہے جو با اختیار لوگ ہوں ان پر کسی قسم کی ذمہ داری نہ ہو اختیار ان کے پاس ہو مگر ذمہ داری ان کے پاس نہ ہوہمارے ہاں اختیارات تو عدالتوں نے بہت لے لئے ہیں ظفر مرزا کے لئے یہ کہہ دیا جانا کہ ان کو برطرف ہونا چاہئے ان کو برطرف کس طرح کیا جاسکتا ہے۔

 پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے ظفر مرزا پڑھا لکھا آدمی ہے تجربہ کار ہے میری اس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی ہے کوئی ایک جملہ تبادلہ خیال نہیں ہوااس کو دیکھا نہیں ہے سوائے ٹیلی ویژن کے مگر میں سمجھتا ہوں جس طرح اس بحران کووہ ہینڈل کررہےہیں وہ بڑے اچھے انداز میں ،بڑی محنت سے، دیانتداری سے کررہے ہیں اور جب وہ اعتماد کے ساتھ بولتا ہے تو متاثر کرتا ہے اس کے سمجھانے کا طریقہ ایسا ہے جیسے بڑا بھائی سمجھا رہا ہو اس کے بارے میں آپ ایک فیصلہ دے دیں جو کبھی تفتان پہنچا ہوا ہے کبھی کہاں پہنچا ہوا ہے ۔ 

اب کورونا وائرس تو چیف جسٹس صاحب کے اپنے چیمبر میں بھی پہنچ گیا ہے وہاں کس کی کوتاہی ہے ، یہ کورونا وائرس ایک بہت عجیب بلا ہے ایسے دشمن سے پہلے بنی نوع انسان کا تصادم نہیں ہواامریکا جیسی سپر طاقت اس کے سامنے بے بس ہوئی ہے۔

تازہ ترین