• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دائر ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر کے جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل خصوصی بینچ نے خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ سمیت 18 ملزمان کی ایک ارب 23 کروڑ روپے آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر صوبائی وزیر اویس شاہ، ایم پی اے فرخ شاہ ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء ضمانت کے حوالے سے دلائل دیئے، جسکے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں سید خورشید شاہ و دیگر کے وکیل قربان ملانو نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم تاریخ نہیں دی ہے کہ فیصلہ کب سنایا جائیگا، اب جس دن عدالت فیصلہ سنائے گی اسکے پیشگی نوٹس ملزمان اور وکلاء کو دیئے جائینگے۔
تازہ ترین