ٹھٹھہ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، مریض کو 20 مارچ کو جناح اسپتال کراچی میں داخل کرایا گیا تھا۔
فوکل پرسن ٹھٹھہ ڈاکٹر یحیٰی کا کہنا ہے کہ 60 سالہ مریض کو دل کے عارضے سمیت مختلف امراض لاحق تھے، جبکہ 13 اپریل کو مریض کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا تھا۔
ڈاکٹر یحیٰی نے کہا کہ مریض کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ مریض جناح اسپتال میں گزشتہ شب انتقال کر گیا۔
ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ نے کہا کہ کورونا سے انتقال کرنیوالے شخص کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی، جبکہ تدفین میں شریک اہل خانہ اور دیگر افراد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سے لاعلم تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتقال کرنیوالے شخص کی رپورٹ مثبت آنے پر گاؤں رمضان بروہی کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے کہا کہ گاؤں میں لوگوں کے داخلے اور باہر نکلنے پر پابندی عائد لگادی گئی، جبکہ 8 سے 10 گھر وں پر مشتمل گاؤں کے لوگوں کے نمونے لئے جارہے ہیں، انتقال اور تدفین کے موقع پر موجود افراد کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔