اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ورکرز ویلفیئر بورڈصوبہ خیبر پختونخوا کے چیئرمین کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ کو ورکرز ویلفیئر بورڈ کی درخواست کی سماعت سے روکتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت اپیلوں پر فیصلہ آنے تک پشاور ہائیکورٹ اس معاملے کی سماعت نہیں کر سکتی ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز اپیل کی سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس نے رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹس کے باوجود حاضر نہ ہونے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا۔