وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان سے کہا گیا تھا کہ وہ زراعت سے متعلق کالا چشمہ پہن لیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
جب صحافی نے سوال کیا تو شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ زراعت کے حوالے سے کالا چشمہ پہن لوں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت کے بعد سے انہوں نے کالا چشمہ پہنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک آٹے اور چینی بحران سے گزر رہا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آٹے اور چینی سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کی تھی۔
اس رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کو اس کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔