• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت نے علماء کرام کے متفقہ اعلامیہ کی تائید کر دی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چوہدری شجاعت نے علماء کرام کے متفقہ اعلامیہ کی تائید کر دی ، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نےجنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ چوہدری شجاعت نے علماء کرام کے متفقہ اعلامیہ کی تائید کر دی ہے اور کہا کہ عالم اسلام کے حکمران بیت اللہ میں جمع ہوں اور توبہ و دعائوں کا اہتمام کریں۔اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ علماء کرام کو اعتماد میں لے کر مساجد کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی بنایا جائے اور موجودہ حالات میں تمام احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے مساجد کو کھلا اور آباد رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔
تازہ ترین