کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 304موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے چالان کئے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے جمعرات کو بھی لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا 117 گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا دئیے گئے جبکہ 181 گاڑیوں اور 127 موٹر سائیکلوں کا چالان کیا گیاایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الٰہی مستوئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں ۔