پشاور(جنرل رپورٹر)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے عوامی شکایات پر اے ڈی او ایجوکیشن مردان کے تین افسران سمیت سات ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا۔ تین افسران کاتبادلہ کرکے ان کی خدمات ڈائریکٹریٹ کے حوالے کردی گئیں جبکہ چار ملازمین کو ایجوکیشن آفس مردان سے مختلف سکولوں میں تبدیل کردیاگیا۔ڈائریکٹر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام کی جانب سے اے ڈی او مردان کے بعض افسران اور ملازمین کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی تھیں جس کا ڈائریکٹر ایجوکیشن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ڈی او مردان وزیرزادہ ،اے ڈی او طاہرہ شاہ اور اے ڈی او خالد کوتبدیل کرکے انہیں ڈائریکٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایس ڈی او فی میل مردان کے کلرک جلال ،ڈی اومیل مردان ابراہیم،ڈی او میل مردان آفریدی اوراسسٹنٹ ڈی او میل مردان خان محمدکو مختلف سرکاری سکولوں میں تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری کردیاگیاہے ۔