• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کرگئے

انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کرگئے


ملک کے معروف بزنس مین اور انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کر گئے۔

علی حبیب پاکستان کے معروف کاروباری گروپ ہاوس آف حبیب کے رکن تھے۔

ملک کے معروف صنعت کاروں نے ان کی وفات کو ان کے قریبی حلقے اور ملک کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

علی حبیب پاکستان کے معروف کاروباری گروپ ہاؤس آف حبیب کے رکن تھےوہ انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین اور بانی ڈائریکٹر تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ تھل لمیٹڈ، شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس، حبیب میٹروپولیٹن بینک، حبیب میٹرو کیش اینڈ کیری کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کر رہے تھے۔ ان کی وفات پر معروف کاروباری شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے،سورتی اینٹرپرائزز کے شاہد سورتی نے کہا کہ وہ بزنس کے شعبے میں بہت سے لوگوں سے ملے لیکن علی حبیب سے زیادہ کسی سے متاثر نہیں ہوئے۔

ٹی پی ایل کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر علی جمیل نے کہا کہ علی حبیب کی وفات ان کے قریبی افراد اور ملک کا بڑا نقصان ہے۔

سابق چئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان اپنے ایک ذہین آدمی اور محب وطن سے محروم ہو گیا۔

علی حبیب نے امریکا کی یونی ورسٹی آف منی سوٹا سے مکینکل انجنئرنگ میں گریجویشن کی تھی،انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے پی ایم ڈی پروگرام میں بھی شرکت کی تھی۔

ہاوس آف حبیب پاکستان میں10 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے، اس کے کاروباروں میں کار سازی، کاروں کے پرزوں کی تیاری، سرامکس، ٹائلز، پیکیجنگ میٹیریل اور کیمیکلز کی تیاری بھی شامل ہے۔

تازہ ترین