کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ بارش کے بعد شہر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
شہر کے کئی علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی کھڑا ہوگیا۔
کوئٹہ شہر میں بارش کا نیا سلسلہ گذشتہ روز شروع ہوا تھا جو آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا۔
شہر کے افق پر بادل بھی چھائے ہوئے ہیں، اس دوران کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش ہورہی ہے۔
دوسری جانب شہر میں بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا، متاثرہ علاقوں میں شہر کے وسطی علاقوں سے جناح روڈ، کالون روڈ، زرغون روڈ، بروری روڈ، میکانگی روڈ سمیت نواحی علاقے بھی شامل ہے۔