• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسٹرکشن صنعت کیلئے مراعات، ڈاکٹرز کیلئے کوئی پیکیج نہیں، بلاول بھٹو

کنسٹرکشن صنعت کیلئے مراعات، ڈاکٹرز کیلئے کوئی پیکیج نہیں


اسلام آباد (وقائع نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ کنسٹرکشن صنعت کیلئے مراعات، ڈاکٹرز کیلئے کوئی پیکیج نہیں، کوروناکیخلاف چین نےگلگت بلتستان کوامداد دی، وفاقی حکومت نےکچھ نہیں دیا، حکومت کی طرف سے عالمی وباءکے دوران اگلے محاذوں پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے لئے امدادی پیکج کا اعلان اب تک نہیں ہوا اور نہ ہی یومیہ اجرت پر انحصار کرنے والے جو لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان کے لئے کسی امدادی پیکیج کا اعلان کیاگیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وباکے دوران تعمیراتی صنعت کے لئے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے جو انسانی زندگی پر نفع کو ترجیح دینے اور صحت کے بحران میں ہمارے اقدامات کا تعین کر رہی ہے،وفاقی حکومت کی غلط ترجیحات کے نتائج کا پورا ملک سامنا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی صدارت میں گلت بلتستان کے رہنماؤں کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بریفنگ دی کہ چین کی حکومت نے گلگت بلتستان کو امداد پہنچا دی۔

تازہ ترین