بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے فلم ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران مشکل سوال پوچھا لیا گیا۔
ممبئی میں ہونے والی تقریب میں35 سالہ تمنا بھاٹیہ نے 39 سالہ اداکار وجے ورما سے بریک اپ کے بعد چل رہے اپنے مشکل وقت کے بارے میں دلچسپ انداز میں بات کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سال سے فلم دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی تمنا بھاٹیا سے صحافی نے معنی خیز سوال کیا تاکہ وجے ورما سے بریک اپ پر ردعمل لیا جائے۔
صحافی نے استفسار کیا کہ کیا کوئی ایسی شخصیت ہے، جس پر آپ تنتر منتر (جادو ٹونے) سے وجے (فتح) پانا چاہیں گی؟
تمنا بھاٹیا بظاہر صحافی کے سوال سے متاثر نہیں ہوئی لیکن ہال میں اس لطیف نکتے پر خوب تالیاں بجائی گئیں، اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ تو آپ ہی کو کرنا پڑے گا، پھر سارے پاپارازی میری مٹھی میں ہوں گے، آپ کیا کہتے ہیں کرلیا جائے؟ سوال پوچھنے والے صحافی پر ہی کرلیتے ہیں۔
دوران تقریب تمنا بھاٹیا نے وجے ورما کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب زندگی میں کوئی مسئلہ آئے تو ہم ہمیشہ حل یا سہارے کے لیے خود سے باہر کی طرف دیکھتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے ہمیں جواب کے لیے کہیں باہر دیکھنے کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنے اندر ہی ہر پریشانی کا حل مل جائے گا۔
اداکارہ کی وجے ورما سے بریک اپ خبریں بھارتی میڈیا میں زیرگردش ہے، ایک رپورٹ میں چند ہفتے قبل ہی علیحدگی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایک اور ذریعے سے خبر بھی زیر گردش ہے کہ دونوں نے باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھنے اور اچھے دوست رہنے کا ارادہ کیا ہے۔