• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی محصولات پر امریکا چین کشیدگی، مزید 18 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد

تجارتی محصولات کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔  

بیجنگ سے چینی وزارت تجارت کے مطابق 12 امریکی کمپنیاں کنٹرول لسٹ اور ناقابل اعتماد اداروں میں شامل کی گئی ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والی بیشتر امریکی کمپنیاں دفاعی صنعت سے وابستہ ہیں۔ محصولات پر کشیدگی کے بعد سے چین 60 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگا چکا ہے۔

اس قبل چین نے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا۔

تجارتی محصولات کے معاملے پر دنیا کی دو بڑی معیشتوں امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی جاری، جہاں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر محصولات عائد کرنے کا سلسلہ مزید آگے بڑھ گیا۔

واشنگٹن کی جانب سے بیجنگ پر 104 فیصد محصولات عائد کردیا گیا جس کے جواب بیجنگ نے بھی منہ توڑ جواب دے دیا۔ چینی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین نے پہلے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد محصولات لگانے کا کہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید