لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ) برطایہ کی لیبر پارٹی کے رہنمائ اور شیڈو وزیر دفاع برمنگھم سے رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے جنگ ، جیو اور دی نیوز کے ایڈیٹر ان چیف مین شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو بد نیتی پر مبنی قراردیا ہے . انہوں نے کہا کہ ایڈیٹر ان چیف کو 34 سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جو ایک بڑا ظالمانہ اور سفاکانہ حربہ ہے ۔جس کے نتیجے میں صحافیوں کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر نا پڑتی ہیں ۔انہوں نے میر شکیل الرحمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ خالد محمود کو نئے لیبر پارٹی رہنما کائر اسٹیمر نے دو ہفتے قبل شیڈو وزیر دفاع مقرر کیا ۔