ریفارم یوکے کے رہنما نائجل فراج کو تحائف اور مالی سہولیات ظاہر نہ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نائجل فراج نے کاروباری شخصیت سے ملنے والی سہولیات تسلیم کرلیں۔
رہنما ریفارم یو کے نائجل فراج کا کہنا ہے کہ عملہ، سیکیورٹی اور رہائش کی سہولت ذاتی تحفہ تھی۔
لبرل ڈیموکریٹس نے نائجل فراج کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ریفارم یو کے کا کہنا ہے کہ کسی پارلیمانی ضابطے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔