لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے لاک ڈائون کے خاتمے اور ڈاکٹروں کی آئندہ رائے تک طلبی کے نوٹس کو موخر کرنے کیلئے قومی احتساب بیورو ( نیب )کو خط لکھ دیا ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے تمام اثاثہ جات کا ریکارڈ ڈیکلئرڈ اور متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے ،میری عمر 69سال ہے اور میں کینسر کا عارضہ لا حق رہا ہے جسکی وجہ سے میری قوت مدافعت انتہائی کم ہے ،مجھے ڈاکٹروں نے سختی سے تاکید کی ہے کہ میں کورونا وائرس کی موجودہ جان لیوا صورتحال میں باہر نہ نکلوں اس کے علاوہ میں مطلوبہ ریکارڈ لاک ڈائون کی وجہ سے موجود نہیں ہے۔