• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سورج کے گرد روشنی کا ہالہ بن گیا

کراچی میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ بن گیا، سائنسی اصطلاح میں اس منظر کو سن ہالو(sun halo )کہتے ہیں۔

ماہرین موسمیات کاکہنا ہے کہ شہر میں جاری لاک ڈاؤن سے فضا میں آلودگی کم ہوگئی ہے اور مطلع مکمل طور پر صاف ہونے کی وجہ سے فضا میں موجود آبی بخارات نے سورج کی روشنی کو منعکس کیا اور یوں روشنی کا یہ ہالہ قائم ہوگیا۔

اس منظر نے دیکھنے والوں کو موسم کے منفرد رنگ کا مشاہدہ کرنے کا موقع دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب تک یہ حسین منظر موسم میں دلچسپی رکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کئے رکھے گا۔

تازہ ترین