• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :لاک ڈاؤن پر عملدآمد کیلئے پولیس کی آگاہی مہم

کوئٹہ :لاک ڈاؤن پر عملدآمد کیلئے پولیس کی آگاہی مہم


کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی روکنے کے لیے پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ حالی چوک پر آگاہی مہم کے سلسلے میں ناکہ بھی لگایا گیا۔

اس دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں آگاہی دینےکے ساتھ چالان کاٹ کر متنبہ بھی کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے آگاہی مہم میں عوام سے خود بات چیت کی۔

انہوں نے عوام سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ صورتحال بہت بہتر ہے، ہمیں عوام سے تعاون مل رہا ہے اور کچھ جگہوں پر ہمیں مشکلات بھی پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے احکامات ہیں کہ باہر نکلتے وقت ماسک پہن کر رکھیں، غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ ہم اس علاقے میں دو طرح سے اپنے فرائض ادا کررہے ہیں، ایک تو آگاہی مہم ہے، دوسرا احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کا چالان کاٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال میں ہماری کوشش ہے حکومت بلوچستان کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین