پیرس( نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے مختصر سے عرصہ میں بیرون ممالک فوت ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں مفت پاکستان پہنچانا، میلان، بارسلونا سمیت متعدد قونصل خانوں کا قیام ،یورپ سے پی آئی اے کے نئے روٹس بنائے، ان کاموں سےثابت ہوا کہ کام کرنے کےلئے گلے پھاڑ پھاڑ کر تقریریں کرنا ضروری نہیں ہے ۔