• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرآباد، ڈکیتی میں ملوث 2 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار، رقم، موبائل فون برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر آباد پولیس نے گزشتہ ماہ موبائل مارکیٹ میں ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی میں ملوث دو خواتین سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 29 مارچ کوتھانہ پیر آباد کی حدود میں واقع MZ موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں 11 لاکھ 13 ہزار رقم اور 15عدد مختلف اقسام کے موبائل فون لوٹ لئے گئے تھے جسکا مقدمہ تھانہ پیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان اور دیگر سہولت کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضےسے لوٹے ہوئے 15عدد موبائل فون ،دیگر سیکڑوں موبائل فونز، واردات میں سیکیورٹی گارڈ سے چھینا گیا 30بور پستول، واردات میں استعمال ہونے والی کاربرآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان میں رسول بخش ، کومل، غزالہ بی بی ، مختیار عل، عامر علی، احسان علی ، محمد علی، شرافت الدین ،سیف الدین، سلیم خان اور سرور شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

تازہ ترین