بہاولپور ( سٹی رپورٹر )یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے سلسلہ میں تقریب گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میڈیکل کالونی بہاول پور میں منعقد ہوئی جس میں ممبر پنجاب اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی بہاول پور مہمان خصوصی تھی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بہاول پور مسز فرحت اسماء، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ تحصیل بہاول پور سٹی مسز شبانہ پروین اور تحصیل بہاول پور سٹی کی تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز زنانہ اور تمام ہیڈ مسٹریس شریک ہوئیں