امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔
سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 3 ہزار سے زائد رضا کار لاہور میں اسپرے کر رہے ہیں، رضا کار پہلے غریبوں کے گھروں میں جاکر اسپرے کریں۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو غربت، جہالت اور کرپشن سے پاک بنائیں گے، جماعت اسلامی کے کارکن گھر گھر جاکر راشن تقسیم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سیاسی قیادت کو اس وبا سے مل کر لڑنا چاہیے تھا۔
سراج الحق نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کو اسلحے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جبکہ وہاں تعلیم اور صحت سمیت تمام ادارے بند ہیں، مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے 8 لاکھ فوج موجود ہے ۔
سراج الحق نے اس دورن اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل خصوصی مشن مقبوضہ کشمیر بھیجیں ۔