سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)لاہورئیے نے ڈسکہ میں میاں بیوی، 2بچے قتل کردئیے، ملزم ظفر اللہ نے مزنگ میں ہمسایہ سے تعلقات بنائے، 3لاکھ لئے، واپسی کے تقاضہ پر چاقو سے ذبح کر کے خاندان ماردیا،ملزم نے اپنے بھائی کی مدد سے لاشیںBRBنہر میں بہادیں، ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ لاہور کے علاقہ مزنگ کارہائشی 50سالہ سعید اپنی بیوی 45سالہ سدرہ اور دو بیٹوں 13سالہ احمد سعید اور11سالہ عبدالرحیم سعید کے ہمراہ ٹائل خریدنے گوجرانوالہ آئے تھے جس کے بارے میں ظفر ولد نواز کو علم تھا جو مزنگ میں مقتول سعید کا ہمسایہ ہے شام ڈھلتے ہی ملزم ظفر اللہ انہیں سٹی ڈسکہ کے علاقہ لودھی ٹاؤن میں واقع حویل میں لے آیا اور نے اپنے بھائی 18سالہ مطیع الرحمن کیساتھ ملکر سعید، اس کی بیوی سدرہ اور دونوں بیٹوں کوچاقو سے ذبح کردیااور چاروں مقتولین کی لاشیں بی آر بی نہر میں بہادیں۔