اسلام آباد (نما ئندہ خصوصی) چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک سپریم کورٹ کو کورونا وائرس پر بریفنگ دینگے،رحمن ملک نے بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 37 نکاتی حکمت عملی پیش کی تھی،سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سوموٹو کیس میں رحمان ملک کو آج پیر کے دن بریفنگ کیلئے بلایا ہے، بطورچیئرمین قائمہ کمیٹی نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ پر سوموٹو نوٹس لیا تھا،انہوں نے 27 فروری کو کمیٹی کا کوروناوائرس کے ملک میں ممکنہ پھیلاؤ پر ہنگامی اجلاس بلایا تھا، اجلاس میں سینیٹر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 37 نکاتی جامع حکمت عملی پیش کی تھی، سینیٹر رحمان ملک کی 37 نکاتی حکمت عملی میں بارڈرز، ائیرپورٹس و تمام داخلہ پوائنٹس پر مسافروں کی سکرینگ شامل تھی، سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے تمام آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سینیٹرز میں رکھنے کا کہا تھا، سینیٹر نے ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے بیس ارب روپے محتص کرنے کا کہا تھا۔