اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ غریب افراد کے لیے سرکار کے دروازے بند ہیں ، وفاقی اور سندھ حکومت کے ایک دوسرے پر الزامات افسوسناک ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں خوراک کی کمی کاسنگین مسئلہ،پاکستان اقوام متحدہ سے رابطہ کرے ۔ حکومت صرف میڈیا پر پروپیگنڈا کے ذریعے اپنی کارکردگی کا اظہار کر رہی ہے ۔ کرونا کے خلاف سیاسی قیادت کو متحد کرنے کی بجائے وفاقی اور سندھ حکومت نے ایک دوسرے پر الزامات کا افسوس ناک رویہ اپنا رکھاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں الخدمت لاہور کے رضا کاروں کو اینٹی کرونا سپرے مشینوں کی حوالگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔