• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،چوہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران دکانوں میں تباہی مچا دی

پشاور(وقائع نگار )پشاور میں چوہوں نے لاک ڈاؤن کے باعث کپڑوں کی دکانوں میں تباہی مچا دی ہے ، لاک ڈاؤن کے دنوں میں بیشتر دکانوں میں چوہوں نے کپڑوں اور کاسٹمیکس کے سامان کو نقصان پہنچایا ہے پشاور میں شفیع مارکیٹ ، گورا بازار ، شاہین بازار ،مینا بازار ، کریمپورہ ، جھنڈا بازار ،ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، سمیت مختلف بازاروں میں کپڑوں ، کاسٹمیکس ، کے تاجروں کو بڑا نقصان ہوا ہے جہاں بڑے بڑے چوہوں نے لاک ڈاؤن سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے کپڑوں کے بنڈلز کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے بیشتر تاجروں نے گزشتہ روز لاک ڈاون میں نرمی پر اپنی دکانیں کھولی تو ان کی دکانوں سے درجنوں کی تعداد میں زندہ اور مردہ چوہے برآمد ہو ئے چوہے مختلف راستوں سے دکانوں میں داخل ہو ئے تھے چوہوں نے زیادہ تر قیمتی کپڑوں کو نشانہ بنایاہے جس میں خواتین کے کپڑوں کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔
تازہ ترین