• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہیلتھ سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ملتان میں امداد نہیں ملی‘


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ملتان میں امداد نہیں ملی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں ڈاکٹرز سے پتا چلا کہ انہیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سےسپورٹ نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صوبائی وزیر اورسیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے درخواست کی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اوروزیر صاحبہ آج تشریف لے جا رہی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اسد عمر سے گزارش کی اور میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے فوراً اس معاملے کا نوٹس لیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملتان میں پنجاب کا سب سےبڑا قرنطینہ بنایا گیا، تفتان سے آنے والےافراد کو اس میں رکھا گیااور ان کا ٹیسٹ کیا گیا، وہ افرادجن کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ان کو گھر بھیجا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب جنوبی پنجاب اورملتان پر بھی تھوڑی توجہ دے۔ 

تازہ ترین