سفید چنوں کی بات کی جائے تو اِن کا استعمال ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے اکثر لوگ اِن چنوں کی چاٹ بناکر کھاتے ہیں تو کوئی اُبلے ہوئے انڈوں اور آلو کے ساتھ سفید چنوں کا سالن پکاتا ہے اور کچھ لوگ تو سفید چنوں کا پلاؤ بھی بناتے ہیں۔
سفید چنوں کے فوائد کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ سفید چنے پروٹین لینے کا ایک بہترین ذریعہ ہے،ان کو فائبر، میگنیشیم، پروٹین، آئرن اور زنک جیسی غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے۔
سفید چنوں کے فوائد:
سفید چنوں کو غذا میں کیسے شامل کیا جائے؟
سفید چنوں کا سالن:
سفید چنوں کو غذا میں شامل کرنے کا سب سے آسان اور عام طریقہ یہ ہے کہ آپ اِن کا سالن بنالیں، رات بھر چنوں کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور پھر صبح پریشر کوکر یا پھر کسی بھی برتن میں اِن چنوں کو اُبال کر مصالحے وغیر ہ ڈال کر آپ اِن کا سالن بنالیں اور پھر روٹی یا چاول کے ساتھ کھائیں، سفید چنوں کا سالن نا صرف مزیدار ہوگا بلکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوگا۔
چنوں کا سوپ:
سفید چنوں کو آپ سوپ کے طور پر بھی غذا میں شامل کر سکتے ہیں، آپ چکن یا سبزیوں کا کوئی بھی سوپ پکائیں اور پھر اُس میں اُبلے ہوئے چنے شامل کرکے اُس سوپ کو پی لیں، یقین کیجیے یہ سوپ ذائقہ دار ہونے کے ساتھ ہی اچھی صحت کے لیے بھی بہت اچھا ہوگا، آپ ورزش کے بعد بھی ہلکی پھلکی بھوک میں چنوں کا سوپ پی سکتے ہیں اور رات کو کھانے میں بھی یہ سوپ لے سکتے ہیں۔
چنوں کی چاٹ:
چنوں کی چاٹ کا نام سُنتے ہی سب کا دل للچاتا ہے کہ ابھی سامنے چاٹ آجائے اور ہم کھالیں، چنے کی چاٹ مزیدار ہونے کے ساتھ ہی صحت مند غذا بھی ہوتی ہے کیونکہ اِس میں ٹماٹر، کھیرے، پیاز، آلو اور دیگر موسم کے حساب سے سبزیاں شامل ہوتی ہیں اور اِس کو چٹ پٹا بنانے کے لیے مصالحے بھی شامل کیے جاتے ہیں، اِس لیے چنا چاٹ کو صحت مند غذا کہا جاتا ہے۔