امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ میں جنگ ختم کر دی ہے۔ غزہ سے مغویوں کی رہائی پیر یا منگل کو ہونے کا امکان ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ غزہ معاہدے تک پہنچنے میں اہم تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران امن پر کام کرنا چاہتا ہے، ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
اس سے قبل اسرائیلی حکومت کی ترجمان شوش بیڈروسیان نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کےلیے کابینہ کے اجلاس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو جائے گا۔
بیڈروسیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسرائیل نے آج صبح مصر میں معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔