فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اپنے خطاب مں حماس مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ ہم آج جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ معاہدے میں رفح کراسنگ سے آمد اور خروج کا راستہ کھولنا شامل ہے، معاہدے کے تحت اسرائیل جیل میں بند تمام فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔
سربراہ حماس مذاکراتی ٹیم نے کہا ہے کہ حماس کو ثالثوں اور امریکی انتظامیہ سے ضمانتیں موصول ہوئی ہیں۔
حماس مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ضمانتیں اس بات کی تصدیق کر رہی ہیں کہ جنگ مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔